اس کے علاوہ برٹانیہ انڈسٹریز کے سی ای او رکشیت ہرگیو نے کہا کہ ایندھن اور پیکیجنگ کے اخراجات میں تقریباً 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی براہ راست قیمتوں میں اضافے اور پیکٹ کے وزن کو کم کرنے جیسے دونوں متبادل پر غور کر رہی ہے۔ بڑے پیک والی مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں گی۔ اسی طرح نیسلے انڈیا کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر منیش تیواری نے کہا کہ موجودہ وقت بہت اتار چڑھاؤ والا ہے۔ یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ اگلے دو مہینوں میں کیا ہونے والا ہے۔ اس لیے ہمیں ہر طرح سے تیار رہنا ہوگا۔
مہنگائی کے لیے رہیں تیار! ایف ایم سی جی بحران کے سبب صابن، بسکٹ اور راشن کی قیمتوں میں اضافے کا اندیشہ
