نئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی کی سونا نہ خریدنے کی اپیل کے بعد گولڈ اسٹاکس میں گراوٹ ٹائٹن اور سینکو گولڈ کے شیئرس میں 9٪ تک گراوٹ دیکھی گئی۔ہفتے کے پہلے کاروباری دن شیئر بازار کھلتے ہی زیورات بنانے والی کمپنیوں کے
شیئرز میں بھاری گراوٹ دیکھی گئی۔۔ مانا جا رہا ہے کہ اس کی سب سے بڑی وجہ وزیراعظم نریندر مودی کی وہ اپیل ہے جس میں انہوں نے عوام سے اگلے ایک سال تک شادیوں کے لیے سونا خریدنے سے گریز کرنے کو کہا۔ اسی خدشے
کے باعث بازار کھلتے ہی سرمایہ کاروں نے ان شیئرس سے دوری اختیار کرنا شروع کر دی۔پیر کے روز ابتدائی کاروبار میں ٹائٹن کے شیئرز میں 6.65٪ تک کمی آئی۔ کلیان جیولرز انڈیا کے شیئرز 8.08٪ تک گر گئے۔
اسکائی گولڈ کے شیئرس میں 9.14٪ کی بھاری گراوٹ دیکھی گئی۔سینکو گولڈ کے شیئرز 8.66٪ تک نیچے آ گئے۔اتوار کو حیدرآباد میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے مشرقِ وسطیٰ کے بحران کے باعث
زرمبادلہ بچانے کی ضرورت پر زور دیا اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اگلے ایک سال تک شادیوں کے لیے سونا خریدنے سے بچیں۔ انہوں نے کہا “ہمیں ہر حال میں زرمبادلہ بچانا ہوگا۔”اس بیان کے بعد بازار میں یہ گراوٹ دیکھی گئی۔بھارتی
شیئر بازار میں پیر کو ابتدائی کاروبار کے دوران گراوٹ دیکھی گئی۔دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور جنگوں کے درمیان مختلف ممالک کے دفاعی اخراجات مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ تازہ رپورٹ کے مطابق سال 2025 میں عالمی فوجی
اخراجات بڑھ کر 2.887 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ امریکہ اس فہرست میں پہلے نمبر پر برقرار ہے جبکہ چین اور روس بھی سرفہرست ممالک میں شامل ہیں۔ ہندوستان نے بھی اپنے دفاعی بجٹ میں
بڑا سرمایہ لگایا ہے اور دنیا کے سب سے زیادہ فوجی اخراجات کرنے والے ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔

