
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے جنرل سید مجید موسوی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک پیغام میں دشمن کے خلاف کاروائی کے لیے مکمل آمادگی کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سید مجید موسوی نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ فضائیہ کے میزائل اور ڈرون دشمن پر لاک ہیں اور ہم فائرنگ کے حکم کے منتظر ہیں۔
