بابا صدیقی قتل معاملہ: ممبئی پولیس کی بڑی کارروائی، لاپرواہی برتنے کے الزام میں باڈی گارڈ کانسٹیبل برخاست

قابل ذکر ہے کہ اس معاملے میں ممبئی پولیس نے اب تک 27 لوگوں کو گرفتار کر ان کے خلاف الزام عائد کیے ہیں، جن میں مبینہ شوٹر ہریانہ کا گُرمیل بلجیت سنگھ اور اتر پردیش کا دھرم راج راجیش کشیپ بھی شامل ہے۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ یہ قتل ایک منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا تھا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فنڈنگ، ریکی اور سپورٹ نیٹورک سے منسلک افراد کو گرفتار کر لیا۔ اس معاملے میں دسمبر 2025 میں تحقیقات کرنے والی ممبئی کرائم برانچ نے ملزم امول گائیکواڈ کے خلاف تقریباً 200 صفحات پر مشتمل سپلیمنٹری چارج شیٹ بھی داخل کی تھی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *