
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچز نے اسرائیل کی جانب سے صمود فلوٹیلا کے جہازوں پر غیرقانونی حملے کے ردعمل میں فوری کارروائی کا مطالبہ کیا اور کہا ہے کہ اسرائیل نے ایک بار پھر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر فوجی بحری قافلے پر حملہ کیا اور کچھ عملے کو اغوا کر لیا۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ یورپی اتحاد کو فورا اسرائیل کے ساتھ تعاون کے معاہدے کو منسوخ کرنا چاہیے تاکہ اس طرح کی غیرقانونی کارروائیوں کی حوصلہ شکنی کی جاسکے۔
صمود فلوٹیلا کے اہلکاروں نے بتایا کہ یہ قافلہ غزہ کی پٹی پر محاصرے کو توڑنے کے لیے روانہ ہوا تھا، لیکن اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 21 بحری جہاز تباہ اور چھوڑ دیے گئے۔ اہلکاروں نے کہا کہ اسرائیلی فورسز نے کارکنوں کو بے یار و مددگار چھوڑا اور بعض کو اغوا کر لیا۔
اہلکاروں نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکام اپنی تخریبی کارروائیاں بین الاقوامی پانیوں میں انجام دے رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق، آج صبح اسرائیلی میڈیا نے ریڈیو آرمی کے حوالے سے بتایا کہ قابض فوج نے صمود فلوٹیلا کے 58 جہازوں میں سے 7 جہازوں پر قبضہ کرکے انہیں تحویل میں لے لیا ہے۔
