امریکی بحری جہاز میں شدید آگ لگ گئی، بجلی منقطع اور انجن متاثر

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی میڈیا نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ رواں ہفتے امریکی جنگی جہاز یو ایس ایس ہگنز میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آتشزدگی کے باعث جہاز کے اندر برقی نظام متاثر ہوا اور بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، جبکہ جہاز کے انجن نظام میں بھی تکنیکی مسائل پیدا ہوئے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی بحری جہازوں میں آگ لگنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہیں، تاہم ایسے واقعات اکثر شدید سنسرشپ کی نذر ہوجاتے ہیں اور ان کی تفصیلات عوام تک محدود انداز میں پہنچتی ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *