
حیدرآباد: وزیراعظم نریندرمودی کے دورہ تلنگانہ کو قطیعت دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ 9 مئی کو ریاست کا دورہ
کریں گے اور کئی ترقیاتی پروگراموں میں شرکت کریں گے۔اس موقع پر بی جے پی کی جانب سے حیدرآباد کے پریڈ
گراونڈس میں ایک بڑی عوامی ریلی کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔تیسری بار وزیراعظم بننے کے بعد مودی کا یہ تلنگانہ کا پہلا دورہ ہوگا۔

