انڈین فورم فار ایجوکیشن نے NEET تمثیلی امتحان کے کامیاب انعقاد پر تقاریب اہتمام کیا

کے این واصف 

انڈین فورم فار ایجوکیشن (IEF) ریاض نے NEET Mock Test کے کامیاب انعقاد پر ایک پروقار تقریب منعقد کی۔

 

فورم کے جاری پریس نوٹ کے مطابق فورم نے ہندوستانی طلبہ و طالبات عملی مشق کے لیے NEET تمثیلی امتحان کا انعقاد عمل میں لایا تھا۔ اس امتحان کے کامیاب انعقاد پر بطور ہدیہ تشکر اپنے بہی خواہوں اراکین و احباب کے لئے ایک “ریڈچلّی رسٹورنٹ” میں ایک پروقار تقریب و ڈنر کا اہتمام کیا

 

جس میں پرواسی بھارتیہ سمّان ایوارڈ یافتہ شہاب کوٹّوکاڈ نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ مہمنانِ ذی وقار میں ڈاکٹر شرف علی، آفتاب نظامی، مشّید علی اور احمد پیشکار شامل تھے۔ اس تقریب میں معروف صاحب خیر ڈاکٹر ایدریس سلیم خان CEO الشفاء میڈیکل سنٹر اور المراعی کمپنی کے اعلیٰ عہدیدار جناب محمد علی کو NEET تمثیلی امتحان اور فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد میں بھرپور تعاون کے لیے تہنیت پیش کی گئی۔ انجینئر سلمان نے مہمانانِ خصوصی کا تعارف پیش کیا۔

 

فورم کے صدر ڈاکٹر دلشاد نے خیرمقدم کرتے ہوئے فورم کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور فورم کی سرگرمیوں کی تفصیلات سے واقف کرایا۔ فورم کے اراکین شہزاد صمدانی، فیروز، شہزاد خان، انجینئر فرحان ہاشمی، ڈاکٹر جاوید اور ارشد جاوید نے انتظامات کی نگرانی کی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *