ریونت ریڈی کاماریڈی، محمد علی شبیر کا نظام آباد اربن سے مقابلہ

[]

حیدرآباد: صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی ایم پی اسمبلی انتخابات میں دو اسمبلی حلقوں کوڑنگل اور کاماریڈی سے مقابلہ کریں گے جبکہ سابق وزیر محمد علی شبیر حلقہ نظام آباد اربن سے مقابلہ کریں گے۔

بتایا گیا ہے کہ کانگریس کی مرکزی الیکشن کمیٹی نے ریونت ریڈی اور محمد علی شبیر کو اس کی اجازت دے دی ہے۔ چنانچہ ریونت ریڈی 6نومبر کو حلقہ اسمبلی کوڑنگل سے 8 نومبر کو حلقہ اسمبلی کاماریڈی سے پرچہ نامزدگی داخل کریں گے اور اسی روز محمد علی شبیر کے ہمراہ پرچہ نامزدگی کے موقع پر نظام آباد اربن میں موجود رہیں گے۔

اے آئی سی سی کے اس فیصلہ سے ریاستی انتخابات میں ایک دلچسپ موڑ آگیا ہے۔ حلقہ اسمبلی کاما ریڈی جو محمد علی شبیر کا گڑھ سمجھا جاتا ہے، نے اس بار مقابلہ کے لئے پوری تیاری کرچکے تھے لیکن جیسے ہی کے سی آر نے کاما ریڈی سے مقابلہ کرنے کا اعلان کیا کانگریس کے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی۔

اس دوران ریونت ریڈی نے کے سی آر کے خلاف کاماریڈی سے مقابلہ کرنے کا اعلان کر کے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔ کافی غور و خوض کے بعد اے آئی سی سی نے ریونت ریڈی کی پیشکش کو منظوری دے دی۔

اس کے ساتھ حلقہ کاماریڈی میں مقابلہ دلچسپ ہوگا اور ہر ایک کی نظریں اب کاماریڈی پر مرکوز ہوں گی۔ تاہم بی آر ایس کے حلقوں میں ریونت کے مقابلہ سے ہلچل مچ جائے گی اور کے سی آر کے لئے یہ مقابلہ عزت و نفس اور وقار کا مسئلہ بن جائے گا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *