موسم کا حال: دہلی میں سردی کے ساتھ دھند کی آمد، کئی ریاستوں میں بارش کی پیش گوئی

[]

محکمہ موسمیات کے مطابق تازہ مشرقی لہر کی وجہ سے اگلے 5 دنوں تک کئی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سیلسیس ہو سکتا ہے

دہلی میں دھند / فائل تصویر / سوشل میڈیا
دہلی میں دھند / فائل تصویر / سوشل میڈیا
user

نئی دہلی: نومبر کا مہینہ شروع ہو گیا تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ہے۔ شمالی ہندوستان کی ریاستوں میں موسم میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی ہے۔ تاہم اگلے پانچ دنوں تک کچھ ریاستوں میں بارش کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی کے درجہ حرارت میں بھی کمی ریکارڈ کی جا سکتی ہے۔ اس کے ساتھ دھند کا بھی راج دیکھنے میں آ سکتا ہے۔

ملک کی راجدھانی دہلی کے کم سے کم درجہ حرارت میں آج (2 نومبر) کو کمی ریکارڈ کی جا سکتی ہے۔ اس کے ساتھ دھند بھی نظر آئے گی۔ وہیں، دہلی میں فضائی آلودگی بھی خطرناک سطح پر ہے۔ تاہم آج ہوا کے معیار میں کچھ بہتری کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق دہلی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔

اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ کی بات کریں تو آج سے اگلے تین دن تک آسمان پر دھند چھائی رہے گی۔ یہاں جمعرات کو کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ نوئیڈا کی بات کریں تو یہاں کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تازہ مشرقی لہر کے باعث آئندہ پانچ روز تک کئی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق، 3 سے 5 نومبر کے دوران تمل ناڈو، کرناٹک، کیرالہ-ماہے اور جنوبی اندرونی حصوں میں مختلف مقامات پر بھاری بارش کا امکان ہے۔

وہیں، موسم کی پیش گوئی کرنے والی ایجنسی اسکائی میٹ کے مطابق ساحلی آندھرا پردیش، تمل ناڈو، کیرالہ اور انڈمان اور نکوبار جزائر میں ہلکی سے درمیانی بارش کے ساتھ کچھ مقامات پر تیز بارش ہو سکتی ہے۔ ساحلی اور جنوبی داخلہ کرناٹک اور لکشدیپ میں ہلکی سے درمیانی بارش اور آندھرا پردیش میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *