[]
حیدرآباد: تلگو دیشم پارٹی کے سربراہ این چندرنابونائیڈو‘ چہارشنبہ کے روز شہر حیدرآباد پہونچ گئے جہاں ان کا طبی علاج متوقع ہے۔
نائیڈو‘ضلع گنٹور کے انداویلی میں واقع اپنے مکان سے آج 3بجے سہ پہر روانہ ہوئے اور شام 5بجے بیگم پیٹ ایرپورٹ پہونچے۔
ایرپورٹ سے وہ بذریعہ سڑک جوبلی ہلز میں واقع اپنی قیام گاہ پہونچے۔
تلگودیشم پارٹی کے ذرائع کے مطابق شہر کے کارپوریٹ ہاسپٹل میں نائیڈو کا طبی علاج متوقع ہے۔
آندھراپردیش ہائی کورٹ کی جانب سے عبوری ضمانت منظوری پر آندھراپر دیش کے سابق چیف منسٹر 53 دنوں کے طویل وقفہ کے بعد راجمندری کی سنٹرل جیل سے آج صبح باہر آئے تھے۔