مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قدس نیوز کے حوالے سے عرب میڈیا نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایرانی میزائلوں کے گرنے کے لمحات نشر کیے۔
اسی طرح مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے بیت شیمش میں میزائل حملوں کے بعد ہونے والے نقصانات کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق کچھ دیر قبل ایران کی جانب سے مقبوضہ علاقوں کی طرف مزید میزائل فائر کیے گئے۔


