آبنائے ہرمز میں 10 سے زائد آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا گیا

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران کی بحریہ کے سیاسی نائب کمانڈر کرنل محمد اکبرزادہ نے بابلسر میں بحریہ کے شہداء سید رضا ابراہیمی (جویبار) اور محمد دہقان (ساری) کی تدفین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ کی بحریہ نے عالمی جہاز رانی نیٹ ورک کو باضابطہ پیغام جاری کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کا مکمل علاقہ جنگی حالات میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سمندری گزرگاہ میں میزائل یا بے قابو ڈرون حملوں سمیت کسی بھی قسم کے نقصان کا خطرہ موجود ہے، اس لیے جہازوں کو اس علاقے سے گزرنے سے خبردار کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ “نیوی کی بار بار کی انتباہ کے باوجود 10 سے زائد آئل ٹینکروں نے ان ہدایات کو نظرانداز کیا جس کے بعد انہیں مختلف حملوں کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں وہ آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔”

یاد رہے کہ یہ اہم حکمت عملی ایرانی حکومت کی جانب سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کا باعث بنی ہے اور اس کا اثر خاص طور پر امریکہ اور یورپی یونین کے ممالک کی معیشت پر پڑا ہے، ماہرین توانائی کے مطابق اگر یہ صورتحال تین ہفتوں تک جاری رہی تو عالمی معیشت کو سنگین بحرانوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اکبرزادہ نے مزید کہا کہ جیسا کہ واضح ہے، ایران ہمیشہ سے خطے میں امن و سکون کی بحالی کے لئے سرگرم رہا ہے، تاہم ٹرمپ اور نتن یاہو کی حماقتوں نے اس جنگ کا آغاز کیا، جس کی وجہ سے خطے میں عدم استحکام اور عالمی معیشت میں بدترین مشکلات پیدا ہوئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تنگہ ہرمز کا پورا علاقہ مکمل طور پر سپاہ کی نیوی کے زیرنگرانی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *