[]
قاہرہ: مصری ایوان صدر نے اعلان کیا ہے کہ صدر عبدالفتاح السیسی نے کل اتوار کو اپنے امریکی ہم منصب جو بائیڈن کو یقین دلایا کہ مصر نے “بے گھر ہونے کی اجازت نہیں دی اور نہ ہی دی جائے گی۔
مصری صدر کا کہنا تھا کہ غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کا کوئی جواز نہیں اور مصر اپنی سرزمین مزید پناہ گزینوں کو نہیں دے گا۔
مصری صدارتی ترجمان نے کہا کہ صدر السیسی نے اجتماعی سزا اور نقل مکانی کی پالیسیوں کو مسترد کرنے کے مصر کے پختہ موقف کی توثیق کی اور مصر نے فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی سے مصری سرزمین میں منتقل کرنے کی اجازت نہیں دی ہے اور نہ ہی دے گا۔
مصر نے زور دیا کہ رفح کراسنگ کے ذریعہ مزید امدادی ٹرکوں کا غزہ میں داخلے کی اجازت دی جائے۔شمالی سیناء میں مصری ہلال احمر کے سکریٹری جنرل نے اتوار کی شام 33 انسانی اور طبی امدادی ٹرکوں کو عبور کرنے کا اعلان کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ یہ غزہ میں داخلے کے آغاز کے بعد سے رفح کراسنگ کے ذریعہ غزہ کی پٹی میں داخل ہونے والی سب سے بڑی کھیپ ہے۔
مصر میں بھی، بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کریم خان نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے داخلے میں رکاوٹ ڈالنا عدالت کے دائرہ اختیار کے تحت جرم ہو سکتا ہے۔ انہوں نے قاہرہ میں ایک پریس کانفرنس میں رفح زمینی سرحدی کراسنگ کا دورہ کرنے کے بعد مزید کہا کہ اسرائیل کو بغیر کسی تاخیر کے واضح کوششیں کرنی ہوں گی تاکہ شہریوں کو خوراک، ادویات اور بے ہوشی کی ادویات تک رسائی حاصل ہو۔
ہم نے سنا ہے کہ بنیادی ادویات کے بغیر سرجری کی جا رہی ہے، گویا ہم قرون وسطیٰ کے دور میں جی رہے ہیں۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے ان کا ملک فلسطینیوں کے ان کے علاقوں سے جبری انخلاء اور انہیں مصرمیں منتقل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
مصری صدر اپنے امریکی ہم منصب جوبائیڈن سے غزہ کی پٹی کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں باور کرایا کہ مصر فلسطینیوں کو غزہ سے مصری سرزمین پر منتقل ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔ صدر جمہوریہ کے سرکاری ترجمان مشیر احمد فہمی نے بتایا کہ دونوں صدور نے مشرق وسطیٰ کی مجموعی سلامتی کی صورت حال، غزہ کی پٹی میں فوجی کشیدگی میں تازہ ترین پیش رفت اور کشیدگی کوپھیلنے سے روکنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہ نماؤں نے غزہ کی پٹی کو امداد کی فراہمی کے طریقہ کار پربھی تبادلہ خیال کیا۔ مصری صدر نے فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی تک پہنچنے کی ضرورت پر مصر کیاصولی موقف کو دہرایا۔انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے لوگوں تک انسانی، طبی امداد پہنچانے کے لیے دونوں صدور نے ٹھوس، موثر اور پائیدار انداز میں کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔