[]
حیدرآباد: کانگریس کے اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے سابق چیرمین شیخ عبد۱للہ سہیل نے آج بی آر ایس میں شمولیت اختیار کر لی۔
کار گزار صدر بی آر ایس کے ٹی راما راو نے شیخ عبداللہ سہیل کا پارٹی میں خیرمقدم کیا .
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبداللہ سہیل نے کہا کہ کانگریس سیکولرزم کے راستہ سے ہٹ چکی ہے۔ اب کانگریس کی باگ ڈور آر ایس ایس کے نظریات کے حامل شخص کے ہاتھ میں ہے، جہاں اقلیتوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
ہر محاذ پر اقلیتوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسری طرف بی آر ایس ہے جو ہر محاظ پر اقلیتوں کو ان کا جائز مقام دلانے کے لئے کام کر رہی ہے۔
انہوں نے وزیر داخلہ محمد محمود علی کا ان کے مکان آ کر بی آر یس میں شامل ہونے کی دعوت دینے پر شکریہ ادا کیا اور تیقن دیا کہ وہ کے سی آر کی قیادت والی بی آر ایس کو مسلسل تیسری بار اقتدار میں لانے کے لئے کام کریں گے۔