[]
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اتوار کو چھتیس گڑھ کے رائے پور کے قریب کاٹھیا گاؤں کا دورہ کیا۔ گاندھی نے کسانوں اور مزدوروں کی دھان کی کٹائی میں مدد کی اور ان سے بات کی
نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اتوار کو چھتیس گڑھ کے رائے پور کے قریب کاٹھیا گاؤں کا دورہ کیا۔ گاندھی نے کسانوں اور مزدوروں کی دھان کی کٹائی میں مدد کی اور ان سے بات کی۔ کانگریس لیڈر نے چھتیس گڑھ میں کسانوں کے لیے اپنی پارٹی کی حکومت کی طرف سے کیے گئے کام کو اجاگر کرنے کے لیے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس کا سہارا لیا۔
گاندھی نے چھتیس گڑھ میں وزیر اعلی بھوپیش بگھیل کی زیرقیادت کانگریس حکومت کی طرف سے لیے گئے مندرجہ ذیل پانچ فیصلوں کی فہرست دی، جس سے کسانوں خوشحال ہوئے۔ دھان کی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) 2650 روپے فی کوئنٹل، 26 لاکھ کسانوں کو 23000 کروڑ روپے کی سبسڈی، 19 لاکھ کسانوں کے لیے 10000 کروڑ روپے کی قرض معافی، بجلی کا بل آدھا اور 5 لاکھ کسانوں کو سالانہ 7000 روپے کی امداد۔
راہل گاندھی نے کہا کہ وہ اس ماڈل کو باقی ہندوستان میں نقل کرنا چاہتے ہیں۔ چھتیس گڑھ میں اسمبلی انتخابات دو مرحلوں میں 7 اور 17 نومبر کو ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو ہوگی۔ 2018 میں، کانگریس نے چھتیس گڑھ کی 90 میں سے 68 اسمبلی سیٹوں پر 43.9 فیصد ووٹ شیئر حاصل کیا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
;