راجہ سنگھ کی معطلی کی برخاستگی پر اسداویسی کی بی جے پی پر تنقید

[]

حیدرآباد: کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے زعفرانی پارٹی ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ کی معطلی کو برخاست کرنے پر بی جے پی کو شدید تنقید کانشانہ بنایا۔

گزشتہ سال پیغمبر اسلام حضرت محمدصلعم کی شان میں گستاخی کرنے پر راجہ سنگھ کو پارٹی سے معطل کردیاگیاتھا۔ اویسی نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت‘ نفرت انگیز تقریر سے بی جے پی میں پرموشن کا ایک تیز ترین طریقہ ہے۔ نریندر مودی نے اپنے پیاروں کو انعام دیاہے۔

یقینی طور پر کہاجاسکتاہے کہ نپور شرما کو بھی مودی کا آشیرواد حاصل ہے۔ نفرت انگیز تقریر‘مودی کی بی جے پی میں ترقی کا تیز ترین راستہ ہے۔ راجہ سنگھ کی معطلی کی برخاستگی پر شدید رد عمل کااظہار کرتے ہوئے اسدالدین اویسی نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

بی جے پی پی قیادت نے آئندہ ماہ منعقد شدنی تلنگانہ اسمبلی الیکشن کو مد نظر رکھتے ہوئے پارٹی کے گوشہ محل کے رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کی معطلی کو برخواست کردیاہے۔

گزشتہ سال اگست میں پیغمبر اسلام حضرت محمد صلعم کی شان میں گستاخانہ تبصرہ کرنے پر بی جے پی نے راجہ سنگھ کو پارٹی سے معطل کردیاتھا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *