اسرائیل کا شمالی غزہ میں تمام اسپتالوں کو خالی کرنے کا انتباہ

[]

غزہ: اسرائیل نے حملہ کرنے بعد اب شمالی غزہ میں تمام اسپتالوں کو خالی کرنے کی دھمکی دی ہے کہا کہ شمالی غزہ کے اسپتال خالی نہ کیے تو ان پر بمباری کریں گے۔

صہیونی ریاست اسرائیل کی مظلوم فلسطینیوں کے خلاف جارحیت جاری ہے قابض فوج نے غزہ کے پنا گزین کیمپ، اسپتال، مسجد گھروں سب کو مسمار کررہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے فوج کے جنگی جرائم کی انتہا کر دی، تاہم اب بھی صہیونی اسرائیل کی جانب سے غزہ کو تباہ کرنے کی دھمکی دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے جاری بیان میں کہا کہ غزہ میں تمام اسپتالوں کو خالی کرنا ناممکن ہے، بہت سے مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، متعدد بچے انکیوبیٹرز میں ہیں۔

دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شیلنگ، ایندھن کی قلت سے 10 اسپتالوں میں کام بند ہوگیا۔

یاد رہت کہ اس سے قبل یونیسیف کے ترجمان جوناتھن کرکس نے کہا تھا کہ ہمارے پاس اس وقت 120 نوزائیدہ بچے ہیں جو انکیوبیٹرز میں ہیں جن میں سے ہمارے پاس 70 نوزائیدہ بچے ہیں جن میں مکینیکل وینٹیلیشن ہے، اور یقیناً یہ وہ جگہ ہے جہاں ہم انتہائی فکر مند ہیں۔

یاد رہے کچھ روز قبل اسرائیل فوج نے غزہ میں ایک اسپتال پر بمباری کی تھی، جس کے نتیجے میں 500 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے تھے ، شہید ہونے والوں میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل تھی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *