[]
حیدرآباد: حیدرآباد کےکوکٹ پلی علاقہ میں قتل کی واردات پیش آئی۔ مقتول کی شناخت سیلون کے مالک اشوک کے طور پر کی گئی ہے۔واردات کے بعد قاتل سیلون میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کو نقصان پہنچا کر فرار ہوگئے
اس واردات کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس کی کلوزٹیمیں وہاں پہنچ گئیں جنہوں نے جرم کے مقام کا تفصیلی معائنہ کیا اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ اشوک کے کل رات گھر واپس نہ ہونے پر اس کے ارکان خاندان کو شبہ ہوا
انہوں نے اشوک کو فون کیا تاہم اشوک کے فون نہ اٹھانے پر اس کے ارکان خاندان سیلون پہنچے جہاں اشوک کی نعش خون میں لت پت پڑی ہوئی تھی۔ ابتدائی تحقیقات میں پولیس کو پتہ چلا کہ اس واردات میں
اشوک کی دکان میں کام کرنے والا پنکج اور اس کے ساتھی ملوث ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔