ترکیہ میں نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری

مہر خبررساں ایجنسی نے خبررساں ادارے آنادولو کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پراسیکیوٹر نے غزہ میں نسل‌کشی پر نیتن یاہو سمیت 37 افراد کے خلاف گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ سال بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) نے بھی نیتن یاہو اور سابق اسرائیلی وزیرِ جنگ کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

رپورٹ کے مطابق، نیتن یاہو اور دیگر قابض اسرائیلی رہنماؤں پر غزہ اور فلسطین میں بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنے، قتل، اذیت اور غیرانسانی جرائم کے ارتکاب کے الزامات عائد کیے گئے  ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *