[]
حیدرآباد: تلنگانہ میں آسرا وظائف کی رقم بڑھا کر پانچ ہزار روپے کرنے کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔
چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ آسرا وظائف کی رقم جو اس وقت 2 ہزار روپے ہے اسے بڑھا کر پانچ ہزار روپے کیا جائے گا۔لیکن یہ اسکیم فوری طور پر نافذ نہیں ہوگی بلکہ بی آر ایس حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد
اگلے مارچ میں ابتدا میں وظیفے کی رقم کو 3 ہزار روپے کیا جائے گا اور اس کے بعد ہر سال 500 روپے کے حساب سے بڑھا کر آسرا وظائف کی رقم پانچ ہزار روپے کر دی جائے گی جس سے حکومت پر بوجھ بھی نہیں پڑے گا۔
تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آر ایس نے آج انتخابی منشور کو جاری کردیا ہے جس میں عوام سے کئی وعدے کئے گئے ہیں
چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے آج پارٹی کا انتخابی منشور جاری کرتے ہوئے بتایا کہ آسرا وظائف کی رقم کو 2016 سے 5016 کردی جائے گی اور معذور افراد کو دئے جانے والے وظائف کی رقم 4016 سے 6016 کردی جائے گی۔
انہوں نے آیندہ 5 سال تک اس رقم میں اضافہ کیا جائے گا۔ پہلے سال آسرا وظائف کی رقم 2016 سے 3016 کی جائے گی۔اس کے بعد ہر سال 500 روپے اضافہ کیا جائے گا اس طرح پانچویں سال تک یہ رقم 5016 کردی جائے گی۔چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے کہا کہ اسی طرح معذور افراد کے وظائف کی رقم بھی پہلے سال ایک ہزار روپے اضافہ کرتے ہوئے اسے 5016 کردی جائے گی۔بعد ازاں ہر سال 300 روپے اضافہ کرتے ہوئے اسے پانچویں سال تک 6016 روپے کردی جائے گی۔