ایران اور الجزائر کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال

[]

مہر خبررساں ایجنسی کے نمائندے کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ امیر عبداللہیان نے الجزائر کے وزیرخارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الجزائر کے یوم آزادی کے موقع پر مہمان وفد اور الجزائر کی حکومت اور عوام کو مبارک باد پیش کی۔

انہوں نے نے کہ الجزائر نے ایران پر مسلط کی گئی آٹھ سال جنگ کے دوران مصالحتی کردار ادا کیا۔ الجزائز کے اس وقت کے وزیرخارجہ صدام کے فوج کے میزائل حملے کا شکار ہوئے۔

عبداللہیان نے مزید کہا کہ ایران اور الجزائر کے درمیان تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہے۔ دونوں ممالک کے مختلف سطوح کے درمیان مذاکراتی عمل ہوتے رہتے ہیں۔ ہم اس عمل کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور الجزائر نے سیاسی ویزا فری کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس حوالے سے ابتدائی مرحلہ کامیابی کے ساتھ طے ہوگیا ہے۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ ایران اور الجزائر نے سائنس و ٹیکنالوجی، زراعت، توانائی، سیاحت، صنعت و معدن اور صحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے مشترکہ کمیشن تشکیل دینے پر اتفاق کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الجزائری ہم منصب سے ملاقات کے دوران سوڈان اور شام سمیت مختلف عالمی امور پر گفتگو کی گئی۔ غیر جانبدار تحریک کے اجلاس کے دوران سوڈانی وزیرخارجہ سے ملاقات ہوئی تھی جس میں سوڈان کے بحران پر تبادلہ خیال ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایران الجزائر کے ساتھ مل کر پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مشترکہ سفارتی موقف اختیار کرنے اور اہم عالمی امور پر تعاون اور ایک دوسرے کی حمایت کرنے کے لئے تیار ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *