کانگریس کی حکومت بننے پر مدھیہ پردیش میں سب کو انصاف ملے گا: کھڑگے

[]

نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکاارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ مدھیہ پردیش کے عوام پہلے ہی بی جے پی کی بدحکمرانی سے دوچار ہیں اور آنے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس جیتے گی اور ریاست کے تمام طبقات کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔

مسٹر کھڑگے نے ٹویٹ کیا، ”مدھیہ پردیش میں نوجوانوں، خواتین، دلتوں، قبائلیوں اور پسماندہ طبقات کو کچھ دنوں میں انصاف ملنے والا ہے۔ بی جے پی کی گزشتہ 18 سالوں کی ناانصافی، ظلم، بدعنوان حکمرانی کو مکمل طور پر روک لگے گا۔

 اس بار عوام مدھیہ پردیش میں پچھلے دروازے سے غیر جمہوری بی جے پی کی حکومت نہیں بننے دیں گے۔ اس بار دھوکہ بازوں کو منہ توڑ جواب ملے گا۔“

انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی مدھیہ پردیش میں اکثریت حاصل کر کے حکومت بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”کانگریس پارٹی مکمل اکثریت کی طرف بڑھ رہی ہے۔ مرکزی الیکشن کمیٹی کی آج مدھیہ پردیش کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ ہوئی۔“



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *