بیٹا پیدانہ ہونے پرمسلسل طعنے۔خاتون نے 9ماہ کی لڑکی کے ساتھ کنویں میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی

حیدرآباد: بیٹا پیدانہ ہونے پرمسلسل طعنوں کے سبب خاتون نے اپنی 9ماہ کی لڑکی کے ساتھ کنویں میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔

یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے منچریال ضلع کے جنارم منڈل کے رینڈلاگوڑا گاؤں میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق24سالہ اسپندنا شوہر شراون کے ساتھ گزشتہ چار برسوں سے ازدواجی زندگی گزار رہی تھی۔ اس جوڑے کو دو بیٹیاں ہیں۔ ایک تین سال کی اور دوسری 9 ماہ کی۔

ذرائع کے مطابق خاتون کافی عرصہ سے ذہنی دباؤ کا شکار تھی کیونکہ اسے بیٹے کی پیدائش نہ ہونے پر گھر میں مسلسل طعنے دیئے جا رہے تھے۔ اسی غم میں اس نے اپنی 9ماہ کی بیٹی کے ساتھ کنویں میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

پولیس نے خاتون کی ماں کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *