[]
نئی دہلی: وزارت ِ خارجہ نے کہا ہے کہ تقریباً 230 ہندوستانیوں کو آپریشن اجئے کے تحت چارٹرڈ طیارہ سے جمعہ کے روز اسرائیل سے واپس لائے جانے کی توقع ہے۔
ہندوستان نے وطن واپس ہونے کے خواہشمند ہندوستانی شہریوں کے لئے یہ آپریشن شروع کیا ہے۔
وزارت ِ خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے جمعرات کو میڈیا کو تفصیلات سے واقف کراتے ہوئے کہا کہ چارٹرڈ طیارہ آج شام تک تل ابیب پہنچنے کی توقع ہے اور وہ جمعہ کے روز تقریباً 230 ہندوستانیوں کے پہلے بیاچ کو واپس لائے گا۔
ہم صورتِ حال پر قریبی نظر رکھ رہے ہیں۔ حماس کی جانب سے اسرائیلی شہروں پر حملوں کے بارے میں باگچی نے کہا کہ ہندوستان انہیں دہشت گردانہ حملے تصور کرتا ہے۔
مسئلہ فلسطین پر ہندوستان کے موقف سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ نئی دہلی نے ہمیشہ راست بات چیت کے احیاء کی وکالت کی ہے تاکہ اسرائیل کے ساتھ شانہ بہ شانہ ایک آزاد و خودمختار ریاست فلسطین کا قیام عمل میں آسکے۔