حیدرآباد: بائیک الٹ گئی۔دونوجوان شدید زخمی

حیدرآباد: گریٹرحیدرآباد پہاڑی شریف پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو نوجوان شدید طورپرزخمی ہوگئے۔

یہ حادثہ جل پلی گیٹ کے حدود میں اربن پارک کے قریب کل شب اُس وقت پیش آیا جب بائیک چلانے والے نے توازن کھودیاجس کے نتیجہ میں یہ بائیک الٹ گئی۔زخمی نوجوانوں کو علاج کے لئے عثمانیہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اطلاع ملتے ہی پہاڑی شریف پولیس وہاں پہنچی جس نے ضابطہ کی کارروائی کی۔بتایاجاتا ہے کہ نوجوانوں کا تعلق چندرائن گٹہ علاقہ سے ہے۔

ہمیں فالو کریں


Google NewsGoogle News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *