ظالم اسرائیل سے نفرت فلسطین کے ساتھ مجلسِ علماءذاکرین۔

شیعہ مجلس علماء و ذاکرین کے دفتر شریعت کدہ نور خان بازار میں ۱۲ اکتوبر شام ۵ بجے علماء و ذاکرین کی ایک نشست منعقد ہوئ جس میں مہمان خصوصی کے طور پر نجف اشرف سے آیت اللہ العظمی آقائے بشیر نجفی صاحب کے دفتر سے حجت الاسلام مولانا شیخ باقر محسون، الحاج علی نازح، حجت الاسلام مولانا سید ضامن حسین نے شرکت کیا اور علماء سے ملاقات کیا ۔ مجلس علماء و ذاکرین کے صدر حجت الاسلام مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا صاحب نے مہمانوں کا استقبال کیا اور استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے موجودہ حالات پر روشنی ڈالی مولانا نے کہا کہ ہم مظلوم کی حمایت اور ظالم سے برائٹ اختیار کرتے ہیں اور اس ظلم و بربریت کی پر زور مذمت کرتے ہیں جو فلسطین کے ساتھ ہو رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *