غزہ جانے والے آزادی بیڑے کی تمام کشتیاں صہیونی جارحیت کا شکار

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کے محصور عوام کے لیے انسانی امداد لے جانے والے آزادی بیڑے کے تمام جہاز صہیونی فوجیوں کے حملوں کی زد میں آگئے۔ الجزیرہ کے مطابق آزادی بیڑے کے کارکنان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ حملے بین الاقوامی پانیوں میں کیے گئے ہیں جو صہیونی ریاست کی واضح بحری قزاقی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس سے قبل بھی ایک صہیونی جنگی ہیلی کاپٹر نے “الضمیر” نامی جہاز کو نشانہ بنایا تھا جس میں 93 کارکن، ڈاکٹروں اور صحافیوں سمیت متعدد افراد سوار تھے۔

آزادی بیڑے کے یہ جہاز غزہ کی پٹی میں انسانی امداد پہنچانے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم صہیونی ریاست نے ایک بار پھر عالمی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے انہیں حملوں کا نشانہ بنایا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *