تلنگانہ اُردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن ضلع نظام آباد کا اجلاس  _ صحافیوں کے دیرینہ مسائل کی یکسوئی کیلئے عوامی نمائندوں سے نمائندگی کا فیصلہ

[]

نظام آباد:11/ اکتوبر (ای میل) تلنگانہ اُردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن ضلع نظام آباد کا پہلا عہدیداروں کا تعا رفی اجلاس صدر تلنگانہ اُردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن ضلع نظام آباد محمد افضل خان(اسٹاف رپورٹر منصف ٹی وی و بیورو چیف پرواز ٹی وی نظام آباد) کی صدارت میں آج ان کی رہائش گاہ واقع آٹو نگر نظام آباد میں منعقد ہوا

 

۔جس میں بحیثیت مہمان خصوصی اشفاق احمد خان(پاپاخان) سرپرست اعلیٰ، ایم اے ماجد(نمائندہ راشٹریہ سہارا نظام آباد) ریاستی جوائنٹ سکریٹری تلنگانہ اُردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن نے شرکت کی۔ اس موقع پر اُردو صحافت سے وابستہ صحافیوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا

 

اور اراکین کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو منظوری دیتے ہوئے تلنگانہ اُردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن نظام آباد کی جانب سے اُردو صحافیوں کیلئے اراضی امکنہ بالخصوص ڈبل بیڈ روم مکانات فراہم کرنے، اُردو صحافیوں کے لئے کانگریس پارٹی کے منشور میں مسائل کو شامل کرنے کیلئے سابق ریاستی وزیر محمد علی شبیر سے ملاقات کرتے ہوئے یادداشت پیش کرنے، ریاستی وزیر ویمولہ پرشانت ریڈی و رکن کونسل کے کویتا، متحدہ ضلع کے تمام اراکین اسمبلی سے اُردو صحافیوں کے مسائل کی عجالانہ یکسوئی بالخصوص صحافیوں کو امکنہ اراضی کی فراہمی اور دیگر مسائل کی یکسوئی کیلئے نمائندگی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

علاوہ ازیں صحافیوں کے زیر تعلیم بچوں کے لئے فیس میں صدفیصد رعایت کیلئے ضلع کلکٹر کو یادداشت پیش کرنے، نہروپارک پر قائم کئے گئے فاؤنٹین پر اُردو سائن بورڈ کی تنصیب، مجوزہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو مدعو کرتے ہوئے میٹ دی پریس منعقد کرنے، سال 2024 ء کے کیلنڈر کی طباعت، باپوجی واچنالیہ لائبریری سے اُردو کے نایاب کتابوں کو حاصل کرنے اور تنظیم کو فعال و کارکرد بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

اس اجلاس میں نائب صدور محمد سیف علی(نمائندہ راشٹریہ سہارا آرمور)،جنرل سکریٹری ظفر احمد خان (نمائندہ سیاست آرمور)، جوائنٹ سکریٹری محمد حامد علی(نمائندہ اعتماد آرمور)،عبدالغفار(نمائندہ صحافی دکن نظام آباد)،خازن مولانا عبدالقدیر حسامی(نمائندہ مہنگائی نظام آباد)، آرگنائزنگ سیکرٹری محمد یوسف الدین خان (ایڈیٹر نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس)، محمد امیر الدین (نمائندہ سیاست بالکنڈہ) پبلسٹی سکریٹری، ایگزیکٹو ممبران میں عتیق احمد خان(نمائندہ فریڈم پریس نظام آباد)، محمد کبیر خان (کے بی آر نیوز نظام آباد)، سید عارف (کیمرہ مین عوام ٹی وی نظام آباد)،بلال خان (کیمرہ مین پرواز ٹی وی نظام آباد)،شیخ عمران(کیمرہ مین روشنی ٹی وی نظام آباد)، محمد نقیم (نمائندہ صحافی دکن آرمور) نے شرکت کی۔

 

دریں اثناء ایم اے ماجد ریاستی صدر ریاستی تلنگانہ اردو جرنلسٹس فیڈریشن نے بذریعہ فون نے نو منتخب اردو جرنلسٹس فیڈریشن یونٹ نظام آباد کے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *