شاہ رخ کی فلم ” جوان” ہندی فلموں کی سب سے زیادہ بزنیس کرنے والی فلم بن گئی

[]

ممبئی: بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان کی پٹھان کے بعد جوان بھی دھوم مچارہی ہے۔ شاہ رخ خان کی فلم ‘جوان’ 7 ستمبر کو ریلیز ہونے کے بعد سے ریکارڈ توڑ بزنس کر رہی ہے۔ فلم نے ملک اور بیرون ملک دھوم مچا رکھی ہے۔

 

‘جوان’ نے جہاں مقامی مارکیٹ میں 620 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر کے تاریخ رقم کی ہے وہیں عالمی سطح پر اس فلم نے 1100 کروڑ روپے سے زیادہ کمانے والی پہلی بھارتی فلم ہونے کا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔

 

ساکنلک کی ابتدائی ٹرینڈ رپورٹ کے مطابق ‘جوان’ نے اپنی ریلیز کے 34ویں دن یعنی پانچویں منگل کو ایک کروڑ روپے کا بزنیس کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی فلم کی 34 دنوں کی جملہ کمائی اب 626.03 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔

 

جوان وہ واحد ہندی فلم ہے جس نے 600 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کیا ہے اوراس فلم نے تاریخ میں بالی ووڈ کی ٹاپ فلم کے طور پراپنا ریکارڈ بنایا ہے۔ ‘پٹھان’ نے جہاں 543 کروڑ روپے کے ساتھ ہندوستان میں اب تک کی سب سے بڑی ہندی فلم بن کر ابھری تھی لیکن ‘جوان’ اس سے آگے نکل گئی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *