مشرق وسطی میں کشیدگی میں اضافہ امریکی پالیسی کی شکست کی دلیل ہے، صدر پوٹن

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عراقی وزیراعظم شیاع السودانی نے ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی اور مشرق وسطی کے بحران میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران روسی صدر نے کہا کہ مشرق وسطی میں کشیدگی اور بحران خطے میں امریکی پالیسی کی شکست کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ امریکہ نے فریقین کے لئے قابل قبول حل پیش کرنے کے بجائے ایسا حل پیش کرنے کی کوشش کی جس کا محور امریکہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ روس عراق سمیت ہر ملک میں سویلین کو کم سے کم نقصان پہنچانے کے موقف کا حامی ہے۔ امریکہ نے ہر بار فلسطینی عوام کے مفادات کو نظرانداز کیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *