حماس تنظیم کی جانب سے اسرائیل جیسی ظالم حکومت پر دلیرانہ کاروائی کی ستائش

*اسرائیل کے پچھتر سالہ مظالم سے اظہار برائت ہم سب کا اولین فریضہ*
شیعہ علماء اسمبلی
آج بتاریخ ۱۰ اکتوبر ۲۰۲۳ بروز منگل شیعہ علماء اسمبلی کی مجلس خاص کا سہ ماہی جلسہ جامعہ اہلبیت،اوکھلا،دہلی ۲۵ میں اپنے وقت سے شروع ہوا۔
جس میں ہندوستان کے مختلف خطوں جیسے دہلی،مہاراشٹرا،کرناٹک،تملناڈو،جموں کشمیر،یوپی وغیرہ سے منتخب اراکین مجلس خاص نے شرکت کی۔
مولانا سید نامدار عباس صاحب نے تلاوت کلام پاک سے جلسہ کا باقاعدہ آغاز کیا۔جس کے بعد صدر جلسہ کی اجازت سے معین ایجنڈہ پر گفتگو شروع ہوئی۔جن میں صوبائی نمائندگی اور اسمبلی کی فعالیت کے علاوہ حماس کی دلیرانہ کاروائی اور ظالم حکومت کی شکست و پسپائی شامل تھی۔
صوبائی نمائندگی :
مجلس خاص کے اراکین نے شیعہ علماء اسمبلی کے تعارف اور لوگوں کو اس کے اہداف و مقاصد سے روشناس کرانے کے لئے پورے ملک کے مشہور اور شیعہ نشین شہروں سے صوبہ کی وسعت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک یا دو یا تین افراد کو نمائندہ منتخب کیا۔
اپنے وطن کے دفاع اور حمایت پر تاکید کرتے ہوئے شیعہ علماء اسمبلی کی مجلس خاص نے مسلسل مظلوم واقع ہونے والی فلسطینی عوام خاص طور سے حماس تنظیم کی جانب سے اسرائیل جیسی ظالم حکومت پر دلیرانہ کاروائی کی ستائش کی گئی۔اور تمام اراکین کی موجودگی میں ایک ویڈیو جاری کیا گیا جس میں ظالم کی مذمت اور ظالم پر مظلوم کی کامیابی کے لئے دعا کی گئی_

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *