راہل گاندھی چار جنوبی امریکی ممالک کے دورے پر روانہ، صدور، طلبہ اور کاروباری طبقے سے ملاقات متوقع

نئی دہلی: لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے سرکردہ رہنما راہل گاندھی نے چار جنوبی امریکی ممالک کے دورے کا آغاز کر دیا ہے۔ اس دورے کو نہ صرف سیاسی سطح پر اہمیت دی جا رہی ہے بلکہ اسے ہندوستان اور جنوبی امریکہ کے درمیان جمہوری، تجارتی اور اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے کی ایک بڑی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

کانگریس کے میڈیا اور پبلسٹی کے انچارج پون کھیڑا نے ایک بیان میں کہا، ’’قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے جنوبی امریکہ کا دورہ شروع کیا ہے۔ اس دوران وہ سیاسی رہنماؤں، یونیورسٹی کے طلبہ اور کاروباری طبقے کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔‘‘

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *