حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 10مسافرین زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے سداپلی کے قریب اُس وقت پیش آیا جب ٹہری ہوئی لاری کو ٹراویلس کی بس نے ٹکر دے دی۔
بے قابو بس ڈیوائیڈر پر چڑھ کر رک گئی، جس کے نتیجہ میں بس میں سوار 10 مسافر زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ زخمیوں کو نظام آباد سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ حادثہ کے وقت بس میں 22 مسافر سوار تھے۔ اس سلسلہ میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغازکردیا۔
