سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن، ایک ہفتے میں 25 ہزار سے زائد گرفتار

ریاض: سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں ایک ہفتے کے دوران 25 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق یہ کارروائیاں 11 سے 17 ستمبر کے درمیان پورے ملک میں مشترکہ آپریشنز کے دوران عمل میں آئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر 25 ہزار 533 غیر ملکیوں کو حراست میں لیا گیا جن میں 21 ہزار 638 رہائشی قوانین، 4 ہزار 540 سرحدی سکیورٹی قوانین اور 4 ہزار 140 کام کے قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *