[]
حیدرآباد _ 8 اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک)اسرائیل کے خلاف حماس کے حملے کے بعد شروع کیے گئے اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 232 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں ۔ 1,697 زخمی ہوئے ہیں۔درجنوں مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
ہفتہ کے اولین وقت فلسطینی بنیاد پرست تنظیم حماس نے اسرائیل پر راکٹوں کی بارش کردی۔ صرف 20 منٹ میں حماس نے 5000 راکٹ فائر کیے۔ اس کے علاوہ حماس کے عسکریت پسندوں نے غزہ کی سرحد سے اسرائیل میں گھس کر حملے شروع کر دیے ہیں۔ حماس کے حملوں میں 200 ست زائد اسرائیلی شہری مارے گئے۔ کچھ شدید زخمی ہوئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کے اچانک حملوں کے پیش نظر اسرائیلی فوج ملک بھر میں چوکس ہوگئی ہے ۔ غزہ نے سرحد پر موجود شہریوں کو اپنے گھروں سے باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا ہے۔ فلسطین کے خلاف کمانڈو آپریشن کرنے والے اسرائیل نے خبردار کیا ہے کہ ان کے ملک پر حملہ کرنے کے لیے پرعزم دہشت گرد تنظیم حماس کو اس کی قیمت چکانا ہوگی۔
Israeli Air Force destroyed the ‘Palestine Tower’ in Gaza affiliated with Hamas.
The mainstream media show this and present Israel as if we are the bad guys, forgetting that Hamas fired today 4000 rockets into Israeli cities, kidnapped and murdered civilians. pic.twitter.com/WtPBITSElv
— Hananya Naftali (@HananyaNaftali) October 7, 2023