“دور نہ جاؤ، سعودی عرب ہی کی سیر کرو” محکمہ سیاحت

[]

ریاض ۔ کے این واصف

گرمائی چھٹیوں کے آغاز کے ساتھ ہی سعودی باشندے سیاحت پر نکلتے ہیں ان کی اکثریت بیرون مملکت جاتی ہے اور سیاحت پر خطیر رقم خرچ کرتے ہیں‌۔سعودی محکمہ سیاحت سمرسیزن کو کامیاب بنانے کی مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس کا لوگو ’دور نہ جاؤ، سعودی عرب ہی کی سیر کرو‘ ہے۔ العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی محکمہ سیاحت نے سمر سیزن کو کامیاب بنانے کے لیے پروازوں پر 18 لاکھ سے زیادہ اضافی نشستوں کا انتظام کیا ہے۔

 

 

 

ہوٹلوں میں پندرہ ہزار سے زیادہ نئے کمروں کی گنجائش ہے ۔غیر ملکی اور داخلی سیاحوں کے لیے سو سے زیادہ پیکیج متعارف کرائے گئے ہیں۔ سعودی محکمہ سیاحت سمر سیزن کو کامیاب بنانے کی ابلاغی مہم ایسے وقت چلا رہا ہے جبکہ ریڈسی پروجیکٹ کے ریزوٹ کا پہلا مرحلہ شروع ہونے والا ہے۔نیوم سٹی کے جزیرے سندالہ میں کام تیزی سے جاری ہے اور الدرعیہ نے نومبر 2022 سے اب تک دس لاکھ سیاحوں کے استقبال کیا ہے۔

 

 

 

سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب کا کہنا ہے کہ’ سعودی عرب سیاحت کے حوالے سے زیادہ تیزی سے نمایاں مقام بنانے والا ملک بن گیا ہے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ’اس سال سمر سیزن میں پرائیویٹ سیکٹر بڑے پیمانے پر تفریحی پروگراموں کا انعقاد کرے گا‘۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *