ایرانی جہدکار نرگس محمدی امن کا نوبل انعام کے لئے منتخب

[]

ناروے کی نوبل کمیٹی نے 2023 کا امن کا نوبل انعام ایرانی جہدکار نرگس محمدی کو ایران میں خواتین پر ہونے والے جبر کے خلاف جدوجہد اور سب کے لیے انسانی حقوق اور آزادی کے فروغ کے لیے ان کی جدوجہد پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

اس سال، کمیٹی کو 351 نامزدگیاں موصول ہوئیں جن میں  259 افراد  اور 92 تنظیمیں شامل  تھے ۔ جن میں نرگس محمدی کو امن کا نوبل انعام دینے کا فیصلہ کیا گیا

 

پچھلے سال کا انعام یوکرین، بیلاروس اور روس سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے کارکنوں نے جیتا تھا، یہ انعام افراد یا تنظیموں کو دیا جاتا ہے۔ دیگر سابقہ فاتحین میں نیلسن منڈیلا، براک اوباما، میخائل گورباچوف، آنگ سان سوچی اور اقوام متحدہ شامل ہیں۔

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *