تلنگانہ کی خواتین میں بتکماں ساڑیوں کی تقسیم

[]

حیدرآباد: تلنگانہ میں پھولوں کے تہوار بتکماں کے سلسلہ میں حکومت کی جانب سے خواتین میں ساڑیوں کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔

حکومت نے نشاندہی کی ہے کہ ریاست میں جملہ19 لاکھ 87 ہزار 721 خواتین تبکماں ساڑیاں حاصل کرنے کی اہل ہیں۔

تقریباً 80% ساڑیاں پہلے ہی ضلع وار ی تقسیم کے مراکز کے حوالے کی جا چکی ہیں۔

مقامی عوامی نمائندوں اور عہدیداروں کے ہاتھوں خواتین میں ان ساڑیوں کی تقسیم کا آغاز کردیاگیا ہے۔

حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پہلے دن 4 لاکھ 91 ہزار 351 ساڑیاں تقسیم کی گئی ہیں۔ نرمل ضلع میں 92 ہزار اور رنگا ریڈی میں 70 ہزار سے زیادہ ساڑیاں تقسیم کی گئی ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *