ناندیڑ کے سرکاری ہاسپٹل میں مزید 6 اموات

[]

چھترپتی سمبھاجی نگر: وسطی مہاراشٹرا کے ناندیڑ شہر میں ڈاکٹر شنکرراؤ چوان گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید6 اموات درج کی گئیں۔

متوفی مریضوں میں 2 قبل از وقت پیدا ہوجانے والے بچے بھی شامل ہیں۔

ہاسپٹل میں جاریہ ہفتہ کے اوائل میں 48 گھنٹوں کے اندر 31 مریضوں کی موت پر جاری برہمی کے دوران یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

ایک عہدیدار نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ مزید 6 مریض جن کی حالت نازک تھی 2 اور 3 اکتوبر کے دوران فوت ہوگئے۔

ان میں 2 نوزائدہ بچے بھی شامل ہیں جو قبل ازوقت پیدا ہوئے تھے۔ دیگر 4 اموات اعضاء کے کام بند کرنے کی وجہ سے ہوئی ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *