مسلح افواج ہر مخاصمت آمیز اقدام کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں، سپاہ پاسداران انقلاب

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اسلامی جمہوری ایران کی آرمی کے قومی دن کے موقع پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آرمی اور سپاہ ہر قسم کے تجاوز اور جرائم پر مبنی اقدامات کا طاقتور اور عبرتناک جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ انقلاب کے ابتدائی مہینوں میں داخلی اور خارجی دشمنوں نے آرمی کو ختم کرنے کی سازش کی تھی، لیکن معمار کبیر انقلاب حضرت امام خمینی (رح) کے تاریخی فرمان کے تحت آرمی کی حمایت کی گئی اور اسے ملک کی دفاعی اور سلامتی کے اہم ستون کے طور پر مستحکم کیا گیا۔

گذشتہ 47 سالوں میں آرمی نے انقلابی جذبے، آٹھ سالہ دفاع مقدس کے تجربات اور ملکی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے اپنی پوزیشن مضبوط کی، اور امام خمینی کے الفاظ میں اسے “ملک کی مضبوط حفاظتی دیوار” کہا گیا۔ تاریخی تجربات بتاتے ہیں کہ آرمی کی شاندار اور افتخار آمیز خدمات اور سپاہ پاسداران کے ساتھ ہم آہنگی دشمنوں کے مقابلے میں ایک متحد اور طاقتور بازو کے طور پر سامنے آئی، اور یہ اسلامی جمہوری ایران کے جدید دفاعی ڈھانچے کی ایک اہم کامیابی ہے۔

بیان میں آرمی اور سپاہ پاسداران کی تیاری کے حوالے سے کہا گیا کہ دشمن کے زمینی اور بحری حملوں اور خلیج فارس کی جزائر پر قبضے کے خواب کو ناکام بنایا گیا۔ مستقبل میں بھی ہر دشمنی کا نتیجہ صرف شکست اور تحقیر ہوگا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ آرمی نے امریکی اور صہیونی حملہ آور جہازوں اور راکٹوں کا مقابلہ کرنے، کامیاب اور ڈرون آپریشنز کرنے، ناقابل نفوذ سرحدی حصار قائم کرنے اور بحیرہ عمان میں نگرانی اور دفاعی کارروائیوں کے لیے اپنی تیاری بڑھائی ہے۔

آرمی کی مہارت اور کارکردگی، اور اس کا دیگر عسکری اداروں کے ساتھ تعاون یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ ملک کو درپیش خطرات کا سامنا کرنے اور حالات کے مطابق بہتر حکمتِ عملی اپنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس راستے میں شہید سید عبدالرحیم موسوی، شہید حسین سلامی اور شہید محمد پاکپور جیسے افراد کا کردار فراموش نہیں کیا جائے گا۔

بیان میں امریکی فوج کی طرف سے ڈسٹرائر دنا کو نشانہ بنانا ناجوانمردانہ اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا گیا، اور کہا گیا کہ بحری یونٹس دشمن سے ضرور انتقام لیں گے۔

بیانیہ کے آخر میں آرمی کے شہداء خصوصاً جنگ رمضان اور ڈسٹرائر دنا کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور یوم آرمی کی مناسبت سے تمام افسران، اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کے مبارک باد پیش کی گئی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *