انہوں نے الیکشن کمیشن پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’’ایس آئی آر دھوکہ دینے کی بات ہے، یہ سرپھرا فیصلہ ہے، کمیشن کے اس فیصلے سے ظاہر ہے کہ ووٹ چوری کے ساتھ ووٹ کی ڈکیتی کی تیاری ہے۔‘‘ اکھلیش یادو نے زور دیا کہ بہار میں عوام کو ووٹ کے حق کے تحفظ کے لیے متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا تاکہ جمہوریت اور آئین پر کسی قسم کا حملہ کامیاب نہ ہو سکے۔
راہل گاندھی اور تیجسوی یادو کی تعریف کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا، ’’مجھے خوشی ہے کہ راہل گاندھی، تیجسوی یادو اور بہار کے عوام نے ووٹ چوری کے معاملہ پر تحریک چھیڑی۔ بی جے پی بہار سے باہر ہوگی اور اس کی ہجرت طے ہے۔‘‘ ان کے مطابق یہ تحریک صرف سیاسی مقصد کے لیے نہیں بلکہ عوامی حقِ رائے دہی کی حفاظت کے لیے ہے۔
