[]
نظام آباد _ 3 اکتو( اردولیکس) وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جی ایچ ایم سی انتخابات کے بعد چیف منسٹر چندرشیکھرراو کا رویہ پوری طرح بدل گیا تھا جی ایچ ایم سی کے انتخابات میں بی جے پی کے شاندار کامیابی کے بعد بوکھلا کر چندرشیکھرراو دہلی آئے اور ان سے ملاقات کی اور ان سے این ڈی اے میں شامل ہونے اور تلنگانہ میں کے ٹی آر کو چیف منسٹر بننے کے لئے آشیرواد دینے کی درخواست کی ۔ تاہم،میں نے چندرشیکھرراو کی درخواست کو مسترد کردیا، مودی نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اس دن فیصلہ کیا تھا کہ بی آر ایس کے ساتھ اتحاد کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ وزیراعظم آج نظام آباد کے دورے کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا۔
اپنے خطابمیں وزیراعظم مودی نے کہا کہ”آج میں آپ کو ایک ایسا راز بتا رہا ہوں جو پہلے کبھی نہیں بتایا تھا۔ جی ایچ ایم سی انتخابات کے بعد کے سی آر کا رویہ پوری طرح بدل گیا تھا ۔ جی ایچ ایم سی انتخابات کے بعد کے سی آر دہلی آئے اور مجھ سے ملے۔ انہوں نے مجھ پر بہت محبت کی بارش کی۔ کے سی آر نے ماضی میں اتنا پیار کبھی نہیں دکھایا۔ یہ ان کی شخصیت میں نہیں ہے۔ کے سی آر نے نعرہ لگایا کہ ملک میری قیادت میں ترقی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تلنگانہ حکومت کی باگ ڈور کے ٹی آر کے حوالے کرنے والے ہیں اس کے لئے ان سے آشیرواد مانکا ۔لیکن میں نے چندرشیکھرراو پر بھروسہ نہیں کیا اور ان کی درخواست کو مسترد کردیا ۔
There’s a reason KCR doesn’t look me in the eye!
I did not agree to KCR’s request to join the NDA in exchange for BJP’s support in GHMC. There’s no question of supporting BRS!
I also warned him against passing the baton to KTR. After all, we are a democracy, not a monarchy! pic.twitter.com/RzttSFnvC0
— Narendra Modi (@narendramodi) October 3, 2023