[]
ممبئی: ریاست مہاراشٹرا ناندیڑ کے سرکاری ہاسپٹل میں اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ جہاں ایک دن میں 24 افراد کی موت ہوئی تھی وہیں ابھی تعداد بڑھ کر 48 گھنٹوں میں 31 تک پہنچ گئی ہے۔
پیر کی رات سات مریضوں کی موت ہوگی جن میں چار بچے بھی شامل ہیں مجموعی طور پر گزشتہ 48 گھنٹوں میں اس ہاسپٹل میں فوت ہونے والوں میں 16 بچے شامل ہیں۔ تاحال اموات کی وجوہات کا سرکاری طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا
لیکن ہاسپٹل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میں سے زیادہ تر اموات سانپ کے ڈسنے اور دیگر امراض کی وجہ سے ہوئی ہے۔ اسی دوران مہاراشٹر کے چیف منسٹر ایکناتھ شنڈےنے ان اموات کو افسوسناک قرار دیا، انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہاسپٹل سے معلومات حاصل کی جائیں گی اور ضروری کاروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے مہاراشٹرا کی ٹرپل انجن حکومت کو اس واقعہ کیلیے ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو اس کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔