
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی زیر خارجہ ایران عباس عراقچی نے وینزویلا کے ہم منصب ایوان خیل پینٹو سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور دوطرفہ تعلقات اور کیریبین خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
گفتگو کے دوران ایران کے وزیر خارجہ نے امریکہ کی یکطرفہ اور جارحانہ پالیسیوں سے پیدا ہونے والے عالمی امن اور استحکام کے خطرات پر تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے وینزویلا کے خلاف امریکی بے بنیاد الزامات اور طاقت کے استعمال کی دھمکیوں کی شدید مذمت کی، اور ونزویلا کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا۔
اس موقع پر ونزویلا کے وزیر خارجہ نے امریکہ کی طرف سے بڑھتے ہوئے خطرات کے تناظر میں کیریبین خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
پینٹو نے ایران کی حمایت اور ہم آہنگی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وینزویلا کی اور عوام اپنی آزادی اور قومی خودمختاری کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں۔
