ووٹر ادھیکار یاترا کا ساتواں دن: راہل گاندھی کی ماہی گیروں اور مکھانا کسانوں سے ملاقات، مسائل سنے

ہفتہ کے روز جب راہل اور تیجسوی یاترا کے تحت کٹیہار پہنچے تو علاقے میں زبردست جوش و خروش دیکھا گیا۔ مقامی لوگ اپنے مسائل لے کر ان رہنماؤں سے ملنے کے لیے بڑی تعداد میں جمع ہوئے۔ اس موقع پر جنیشور پرساد یادو المعروف پپو یادو بھی کافی سرگرم نظر آئے اور راہل گاندھی کے ساتھ عوام سے ملاقات کرتے دکھائی دیے۔

عوام میں راہل گاندھی سے ملنے کا خاصا جوش پایا گیا۔ انتظامیہ نے بھیڑ کے پیش نظر پہلے سے ہی سخت حفاظتی انتظامات کیے تھے۔ پولیس اور سکیورٹی فورس کے اہلکار جگہ جگہ تعینات تھے تاکہ پروگرام کے دوران کسی طرح کی بدامنی یا بدنظمی نہ ہو۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *