غزہ میں اسرائیلی بمباری، 24 گھنٹوں میں 60 فلسطینی شہید، 343 زخمی

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شہید ہونے والوں میں امداد کے حصول کی کوشش کرنے والے 31 افراد بھی شامل ہیں۔

وزارت نے بتایا کہ اسرائیل کے تازہ حملوں کے بعد کئی شہری ملبے تلے دبے ہیں جبکہ ایمبولینس اور ریسکیو اہلکار ان تک پہنچنے میں ناکام ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 62 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ ایک لاکھ 56 ہزار سے زیادہ افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

مزید یہ کہ امداد کے حصول کے دوران اسرائیلی حملوں میں تقریباً 2 ہزار فلسطینی شہید اور 14 ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق غذائی قلت اور بھوک سے بھی 266 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

گزشتہ روز فلسطینی تنظیم حماس نے جنگ بندی کے نئے منصوبے پر آمادگی ظاہر کی تھی اور ثالثی کرنے والے ممالک مصر و قطر کے ذریعے اپنا جواب بھی پہنچا دیا تھا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *