’ابھی آخری فیصلہ نہیں لیا گیا‘، جنگ ختم ہونے سے متعلق ٹرمپ کے دعویٰ کو ایران نے کیا خارج

ایران کا کہنا ہے کہ متعلقہ افسران کے ذریعہ معاہدہ کے مسودہ میں موجود نکات پر اتفاق قائم ہونے کے بعد ہی ایرانی حکومت جنگ بندی سے متعلق کوئی رسمی اعلان کرے گی۔

<div class="paragraphs"><p>امریکہ-ایران جنگ، قومی آواز گرافکس</p></div><div class="paragraphs"><p>امریکہ-ایران جنگ، قومی آواز گرافکس</p></div>

i

user
google_preferred_badge

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری جنگ ختم ہونے کا دعویٰ کیا ہے، لیکن ایران کی طرف سے جو بیان سامنے آیا ہے، وہ ٹرمپ کو ایک بار پھر ’جھوٹا‘ ثابت کر رہا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ابھی تک جنگ بندی سے متعلق کوئی بھی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ ایران کی خبر رساں ایجنسی ’آئی آر این اے‘ کے مطابق وزیر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے ذریعہ معاہدہ پر آخری فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ متعلقہ افسران کے ذریعہ معاہدہ کے مسودہ میں موجود نکات پر اتفاق قائم ہونے کے بعد ہی ایرانی حکومت جنگ بندی سے متعلق کوئی رسمی اعلان کرے گی۔

اس سے قبل امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے ایران کے ساتھ جاری جنگ کو ختم کر دیا ہے اور ایران نے مستقبل میں کبھی جوہری اسلحہ نہ بنانے کی بات مان لی ہے۔ جارجیا کے لیفٹیننٹ گورنر برٹ جونس کی حمایت میں ایک آن لائن ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ’’پتہ نہیں آپ نے سنا یا نہیں، لیکن ہم نے آج ایران کے ساتھ جنگ ختم کر دیا ہے۔ انھوں نے جوہری اسلحہ نہ رکھنے پر اتفاق ظاہر کیا ہے۔ یہی ہمارا اصل ہدف تھا اور ہماری 95 فیصد توجہ اسی بات پر تھی۔‘‘

اس بیان کے کچھ گھنٹے قبل بھی ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ اور ایران ایک امن معاہدہ پر دستخط کرنے کے انتہائی قریب ہیں۔ انھوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ انھوں نے ایران پر کیے جانے والے نئے ہوائی اور میزائل حملے رد کر دیے ہیں، جن کی تنبیہ پہلے دی گئی تھی۔ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد ایران کی نیوز ایجنسی ’تسنیم‘ نے کہا کہ گزشتہ 2 ماہ میں ٹرمپ 38 مرتبہ کسی معاہدہ کے بہت قریب ہونے کا دعویٰ کر چکے ہیں۔ ایجنسی نے متنبہ بھی کیا کہ جب تک ایران خود کسی معاہدہ کا اعلان نہیں کرتا، تب تک ٹرمپ کے بیانات کو ’آخری سچ‘ (حتمی فیصلہ) نہیں مانا جانا چاہیے۔

بہرحال، ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر مشرقِ وسطیٰ میں کشیدہ حالات سے متعلق پیش رفت کی جانکاری دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ایران کی اعلیٰ قیادت تک بات چیت پہنچ چکی ہے اور اسے منظوری بھی مل گئی ہے۔ اسی وجہ سے انھوں نے امریکہ کی جانب سے طے کردہ فوجی کارروائی روکنے کا فیصلہ لیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط معاہدہ کا ڈرافٹ تیار ہو چکا ہے، جس سے جنگ رک سکتی ہے۔ انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس معاہدہ کو خطہ کے دوسرے ممالک اور فریقین کی بھی حمایت حاصل ہوئی ہے۔ ان ممالک میں اسرائیل، قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکیے اور پاکستان شامل ہیں۔ حالانکہ اسرائیل قبل میں کئی بار ایران کے ساتھ کسی معاہدہ کو لے کر شبہات ظاہر کر چکا ہے۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *