[]
جے ڈی (ایس) کی مہاراشٹر یونٹ کسی بھی صورت میں اس طرح کے اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی اور جنتا دل کی مختلف ریاستی تنظیموں نے بھی اس اتحاد کے خلاف اجتماعی موقف اختیار کیا ہے۔
مہاراشٹر میں جنتا دل (سیکولر) (جے ڈی ایس) نے سابق وزیر اعظم اور پارٹی کے سرپرست ایچ ڈی دیوے گوڑا کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے ہاتھ ملانے کے فیصلے کی سخت مذمت اور مخالفت کی ہے۔
جے ڈی (ایس) کی قومی ورکنگ کمیٹی کے رکن پرتاپ ہوگاڈے نے اتوار کو یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ریاستی ورکنگ کمیٹی کے ارکان اور ضلع صدور کی ہفتہ کو پونے میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرنے کے فیصلے کی سخت مذمت اور مخالفت کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ جے ڈی (ایس) کی مہاراشٹر یونٹ کسی بھی صورت میں اس طرح کے اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی اور جنتا دل کی مختلف ریاستی تنظیموں نے بھی اس اتحاد کے خلاف اجتماعی موقف اختیار کیا ہے۔
مسٹر ہوگاڑے نے کہا کہ میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ہم خیال جماعتوں کے درمیان مناسب متبادل کا تعین کرنے کے لئے راشٹریہ جنتا دل، سماج وادی پارٹی اور دیگر، ہم خیال جماعتوں کے لیڈروں کے ساتھ بات چیت کی جائے گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
;