[]
ورنگل _ 8 جولائی ( اردولیکس) وزیر اعظم نریندر مودی تلنگانہ کے دورہ پر آج صبح 9 بجے حیدرآباد کے حکیم پیٹ انڈین ایرفورس کے ایرپورٹ پہنچے۔ بعد ازاں وہ وہ صبح 10:15 بجے ورنگل کے مامنور ایرپورٹ پر پہنچے۔ وہاں سے براہ راست بھدرکالی مندر پہنچ کر خصوصی پوجا کی ۔ اس کے بعد وزیراعظم ویگن انڈسٹری کا سنگ بنیاد رکھا ۔آرٹس کالج گراونڈ میں مودی کی تقریر صبح 11.45 سے 12.20 بجے تک ہوگی۔ بی جے پی لیڈرس اور کارکن پہلے ہی بڑی تعداد میں ۱آرٹس کالج کے میدان میں پہنچ چکے ہیں